چینی صدر شی جن پن کی مکاؤ میں ثقافتی تقریب میں شرکت

مکاؤ کی پرتگال سے چین کو حوالگی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ۔ چینی صدر نے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں مکاؤ کے منفرد ثقافتی ورثے کو پیش کیا گیا ، چینی اور پرتگالی ثقافت کے امتزاج سے بھرپور پرفارمنسز پیش کی گئیں، خطے کی چین ترقی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
صدر شی بدھ کو سابق پرتگالی کالونی پر بیجنگ کی حکمرانی کے پچیس سال مکمل ہونے کا جشن منانے کیلیے مکاؤ پہنچے تھے۔ تین روزہ دورے کے دوران یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ خطے کی معیشت کو اس کی کیسینو انڈسٹری پر انحصار کم کرنے پر زور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ پر ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتے کے لیے روس تیار،پیوٹن
مکاؤ چین کا ایک خصوصی انتظامی خطہ اور ملک کا واحد علاقہ ہے جہاں جوا کھیلنا قانونی ہے۔ اس کی معیشت زیادہ تر کیسینو انڈسٹری پر انحصار کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے