چینی خلا بازوں نے اسپیس واک کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چین کے شینژو-19 خلائی مشن کے دو خلا بازوں نے 17 دسمبر کو 9 گھنٹے اور 6 منٹ طویل اسپیس واک مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، جو اس سے قبل 2001 میں امریکی خلا بازوں نے قائم کیا تھا۔

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق ، چینی خلا باز کائی ژوزھے اور سونگ لنگڈونگ نے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن سے اپنے مشن کی پہلی خلائی سرگرمی مکمل کی۔اس سے پہلے اسپیس واک کا ریکارڈ 8 گھنٹے اور 56 منٹ کا تھا، جو 2001 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی خلا باز جیمز ووس اور سوسن ہلمز نے قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں مارشل لالگانےوالے صدر کا مواخذہ
30 اکتوبر کو لانچ ہونے والے شینژو-19 مشن میں تین خلا باز شامل ہیں، جن میں چین کی پہلی خاتون خلائی انجینئر بھی شامل ہیں ۔

یہ مشن چھ ماہ کی مدت کے لیے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر بھیجا گیا ہے، جہاں سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشیں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے