آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کا نمبر کیا؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی،پاکستان کے بابراعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر موجود ہیں اور بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبرپر ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے جب کہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلےگئے۔رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبرپرچلےگئے۔
اس کے علاوہ ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج پہلےنمبرپر موجود ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے جب کہ پاکستان کےشاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلےگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں