سرکاری اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف دائر درخواستیں خارج
لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراز احسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت حکومتی پروگرام کو چیلنج کیا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کا سرکاری سکولز کو پرائیویٹ کرنے کا اقدام خلاف قانون ہے، سرکاری اسکولز پرائیویٹ ہونے سے فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا، غریب کے بچے سرکاری اسکولز کی بنیادی تعلیم سے محروم ہو جائے گے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کا سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
سرکاری وکیل نے بتایا کہ بند سرکاری اسکولز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، آؤٹ سورس اسکولز بھی پنجاب حکومت کے زیر اہتمام رہیں گے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں