پسند کی شادی کرنے کی پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پسند کی شادی کرنے کی خواہش پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا۔

جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم وقاص نے چند روز قبل فائرنگ کر کے اپنی بہن مبینہ محبوب کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، جس کا ملزم وقاص کو رنج تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے