ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹریڈ ونڈو کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر 2024 کو کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو شیڈول ہے، تاہم ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ سفر ختم

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا، "ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کا عمل کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے ہم نے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے۔ کرکٹ کا معیار اور مسابقت کسی سے پیچھے نہیں ہے اور ہم اپنے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔”

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے