مدارس اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے جید علما ء سمیت ڈائریکٹ جنرل آف ریجلیس ایجوکیشن میجر جنرل (ر) غلام قمر، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین بھی شریک ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں علماء کرام سے مدارس رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے مفصل مشاورت کی جا رہی ہے۔اجلاس میں معاونت کیلئے چیئرمین وفاق المدارس مولانا علامہ طاہر اشرفی ، ڈاکٹر راغب نعیمی اور مولانا عبدالکریم آزاد بھی موجود ہ ہیں۔
اجلاس میں نمائندگان کے طور پر مفتی عبدالرحیم (صدر مجمع العلوم الاسلامیہ، دیوبند)، خرم نواز گنڈا پور (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن لاہور، بریلوی)، علامہ جواد حسین نقوی(صدر مجمع المدارس، تعلیم الکتاب ولحکمت لاہور، اہلِ تشیع) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مدارس رجسٹریشن بل : حکومت کا مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
مولانا طیب طاہری (صدر واحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان، دیوبند)، محمد شریف چنگوانی(صدر اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان لاہور، اہلِ حدیث)، کرنل (ر) سید شفیق احمد (صدر بورڈآف اسلامک ایجوکیشن بہاولپور، اہلِ حدیث) سمیت مولانا زبیر فہیم (صدر اتحاد المدارس الاعربیہ پاکستان مردان، اہلِ حدیث)، مفتی وزیر قادری(جنرل سیکرٹری وفاق المدارس الااسلامیہ الارضویہ کوئٹہ ، بریلوی) اور علامہ محمد جاوید اختر (صدر کنزالمدارس، بریلوی) بھی بطور نمائندہ اجلاس میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیر حسن حسیب الرحمان (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل)، مولانا طیب قریشی (چیف خطیب کے پی کے، مہتمم جامعہ اشرفیہ اور خطیب جامعہ مسجد مہابت خان، پشاور)، سید علی رضا بخاری(کسوڈین درگاہ بساہان شریف کہوٹہ، اے جے اینڈکے) بھی شریک ہیں۔
محمد آصف اکبر(جنرل سیکرٹری نظام المدارس پاکستان لاہور)، علامہ ضیااللہ شاہ بخاری ( امیر متحدہ جمعیت الحدیث پاکستان ساہیوال) فضل الرحمان خلیل (صدرانصار الاامہ اور مہتمم جامعہ خالد بن ولید، اسلام آباد)، علامہ ابتسام الہی ظہیر (امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان)بھی اجلاس کا حصہ ہیں۔
مفتی گلزار نعیمی (پرنسپل جامعہ نعیمیہ اسلام آباد) مفتی نعمان نعیم (جامعہ بینوریہ کراچی)، سید چراغ الدین شاہ (مہتمم جامعہ شراجیہ نظامیہ، سیٹلائیٹ ٹاون راولپنڈی)، مولانا امتیاز صدیقی(چیئرمین علما مشائخ کونسل ، اے جے اینڈ کے)بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ڈاکٹر مفتی عبدالکریم(چیئرمین وفاق المداس الااسلامیہ الارضویہ ، لاہور)، پیر محمد نعیم الدین شاہ ،(کسٹوڈین خانکاہ اینڈ پرنسپل آف دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سرگودھا)کے علاوہ مفتی رمضان سیالوی ( خطیب داتا دربار لاہورض)، بدر الزمان(پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا دربار لاہور) اور مولانا عمران(دارلعلوم الشہابیہ سیالکوٹ) بھی بطور سامعین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے مدارس رجسٹریشن بل پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومتی ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اس سلسلے میں حکومت اور جے یو آئی میں رابطے ہوئے۔ مدارس رجسٹریشن بل میں حکومت کی طرف سےبعض تبدیلیاں لائی گئی ہیں ، مجوزہ تبدیلی کے مسودے پر جے یو آئی سےمشاورت کی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے