اٹلی کے حمام سے 27سو سال قدیم بیش قیمت خزانہ دریافت
ہزاروں سونے کے سکے، جوہرات اور تانبے کے سانپ سمیت کئی قیمتی اور تاریخی اشیاء، اٹلی میں حمام سے خزانہ دریافت کر لیا گیا۔ حمام کے تالاب میں ہزاروں سونے کے سکے ، دو قدیم تاج اور کئی نایاب جوہرات محفوظ پائے گئے۔
پیتل کا سانپ اور 24 پیتل کے مجسمے بھی دریافت ہوئے۔ پانچ مجسموں کی لمبائی ایک میٹر ہے۔ 27 سو سال پرانے یہ مجسمے قدیم یونانی دیوتا اپولو، معزز خواتین اور شہنشاہوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت
ماہرین آثار قدیمہ نے مجسموں پر ایٹروسک و لاطینی تحریریں بھی دریافت کیں۔ یہ قدیم حمام تیسری صدی قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا۔ رومن دور میں ان تالابوں کی شان و شوکت میں اضافہ ہوا۔ خزانہ حمام میں 5 میٹر گہرائی میں موجود تھا۔ تمام اشیا کو 2026 میں میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں