برطانیہ اور قطر کا 1 ارب پاؤنڈ کی گرین انرجی سرمایہ کاری کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ برطانیہ اور قطر نے گرین انرجی کے شعبے میں 1 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

یہ سرمایہ کاری قطر برطانیہ میں موسمیاتی ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں کرے گا ، جس سے انجینئرنگ کمپنی رولز رائس کو توانائی کے نئے شعبے میں منتقلی کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ اہم اعلان قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد الثانی کے برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کیا گیا۔ دورے کے دوران امیر قطر اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک نے حاصل کرلیا

وزیر اعظم اسٹارمر نے اس دورے کو ملک کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے فوائد حاصل کرنے کا موقع قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے