برٹنی اسپیئرز کی طلاق کا 7 ماہ بعد حتمی فیصلہ،قانونی طور پر سنگل قرار
امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ان کے سابق شوہر سیم اصغری سے طلاق کے سات ماہ بعد قانونی طور پر سنگل قرار دے دیا گیا ۔ یہ فیصلہ برٹنی کے 43ویں یوم پیدائش کے دن 2 دسمبر کو عدالت کی جانب سے دیا گیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق برٹنی اور سیم کی طلاق مئی 2023 میں حتمی طور پر مکمل ہو چکی تھی، جبکہ دونوں جولائی 2023 میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے تھے ۔ دونوں کی شادی محض ایک سال قبل ہوئی تھی۔ 30 سالہ سیم اصغری نے اگست 2023 میں ناقابل حل اختلافات کے باعث طلاق کے لیے درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری دوہرے قتل کے جرم میں گرفتار
برٹنی اور سیم کی پہلی ملاقات 2016 میں برٹنی کے سلمبر پارٹی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی علیحدگی کو دوستانہ قرار دیا اور ایک قریبی ذرائع کے مطابق، ان کے درمیان پہلے سے موجود معاہدے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں