ورلڈ وار 2 کا بم فلپائن کی سڑک سے نکل آیا
فلپائن میں دوسری جنگ عظیم کا بم دریافت کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں سڑک کی توسیع کے دوران دوسری جنگ عظیم کا بم دریافت ہوا ۔ یہ بم54 انچ لمبا اور 63 انچ چوڑا ہے اور اسے امریکی ساختہ سمجھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے27 افراد ہلاک،100 سے زائد لاپتا
کھدائی کے دوران بم نکلنے پر سڑک کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔ ماہرین نے جانچ کے بعد خبردار کیا ہے کہ یہ بم ابھی بھی فعال ہو سکتا ہے ۔ ماہرین بم کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں