روسی فضائی حملے کا خوف: کیف میں امریکی سفارتخانہ بند
روس کے فضائی حملے کا خوف ،یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں امریکی نے اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق کیف میں امریکی سفارت خانے کو ممکنہ بڑے فضائی حملے کی خبر ملی جس کے بعد سفارت خانہ بند کر دیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے کنسولر امور نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو فضائی حملے کے پیش نظر فورا محفوظ مقام پر پناہ لینے کی ہدایت کی۔امریکا کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف اپنے مزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ۔
روس کے مطابق یوکرین نے منگل کے روز روس پر امریکی میزائل داغے ۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے ایٹمی ہتھیاروں کی استعمال کی پالیسی بھی تبدیل کر دی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں