پیرس میں ڈایناسارز، قدیم پرندے اور سمندری مخلوق کا شو

فرانس کے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری لائٹ شو میں جراسک دور کے رنگوں سے رنگ گیا ۔ میوزیم میں ڈاینوسارز، قدیم پرندے اور سمندری حیات دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں ۔ یہ منفرد روشنیوں کا شو سردیوں کے اس موسم میں تاریخ کے 200 ملین سال پرانے دور کو اجاگر کرتا ہے

۔میوزیم میں ان جانوروں کو دیوقامت مجسموں میں تبدیل کر کے ان پر ایل ای ڈی بلب کے ذریعے روشنی ڈالی۔ یہ مجسمے نہ صرف جراسک دور کی حیاتیاتی تنوع کی کہانی سناتے ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح زندگی قدیم سمندروں سے دھیرے دھیرے زمین پر نمودار ہوئی۔ مجسموں کو چین کی سیچوان صوبے کی کمپنی چائنا لائٹ فیسٹیول نے تیار کیا ہے، جو روایتی چینی لالٹینوں کے ہنر کا استعمال کرتے ہیں ۔

روشنیوں کا یہ منفرد شو 19 جنوری 2025 تک جاری رہے گا، منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ شو جدید سائنسی تحقیق، فن اور توانائی کی بچت کو ایک ساتھ جوڑ کر ماضی کی دنیا کو زندہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے