مس ڈنمارک نے مس یونیورس 2024 کا تاج اپنے نام کر لیا
میکسیکو سٹی میں 73ویں مس یونیورس مقابلے میں مس ڈنمارک وکٹوریا تھائیلوِگ نے کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ 21 سالہ تھائیلوِگ مس یونیورس کا تاج پہننے والی پہلی ڈنمارک کی حسینہ بن گئیں ، جبکہ ڈنمارک کو 61 سال بعد پہلی بار اس عالمی مقابلے کے ٹاپ فائیو میں جگہ ملی۔یہ تاج انہیں مس یونیورس 2023، شینس پالاسیوس نے پہنایا، جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی نکاراگوئن خاتون تھیں۔

مس نائجیریا چِڈِما اڈیٹشینا پہلی رنر اپ رہیں ، جبکہ میزبان ملک کی مس میکسیکو ماریا فرنانڈا بلتران فیگیورووا، نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پررہیں۔ ونزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا جو ایک ماں بھی ہیں نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ یونیورس مقابلوں کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں