صدر مملکت آصف  زرداری سے چئیرپرسن  بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات

صدرآصف زرداری نے بینکوں کی جانب سے بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز  کٹوتی کا نوٹس لے لیا،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا گوادر میں دفتر قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ، صدر مملکت نے کہا کہ ینکوں سے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے کا کہا جائے۔

صدر  مملکت آصف علی زرداری سے چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے ملاقات کی اور بریفنگ دی کہ رواں مالی سال کے دوران انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 598.718 ارب روپے مختص کیے گئے،بے نظیر کفالت  پروگرام فلیگ شپ پروگرام ہے، پروگرام کے تحت ملک بھر میں اہل خواتین اور خواجہ سراؤں کو غیر مشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہےبے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے۔

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے  معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقے کو مالی  ریلیف فراہم کرنے پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار  کو مزید بڑھانا ہوگا،پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام کے مستفیض افراد کی تعداد بڑھائیں ۔

 صدر آصف علی زرداری  نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہدایت کی  کہ بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجزختم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے،ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام کے مستفیض افراد کو استحصال سے بچائے  جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے