امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلہ کن معرکے میں صرف 3 دن رہ گئے
ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس؟ صدارتی انتخابات سے چند روز قبل کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ کن سوئنگ اسٹیٹس میں مہم جاری ہے ۔ دونوں امیدواروں نے مشی گن اور وِسکونسِن میں ووٹرز کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ فائیو تھری ایٹ کے انتخابی جائزے کے مطابق ملک بھر میں کملا ٹرمپ سے ایک اعشاریہ تین پوائنٹ آگے ہیں ۔ لیکن سروے میں غلطی کا مارجن دو اعشاریہ آٹھ پوائنٹ ہے۔
سوئنگ اسٹیٹس میں یہ مقابلہ اور بھی سخت ہے۔ کملا ہیرس کو مشی گن میں ایک پوائنٹ کی برتری ہے لیکن نیواڈا میں ٹرمپ ان سے صفر اعشاریہ چار پوائنٹ آگے نکل گئے ہیں۔ وسکونسن میں ان کی برتری صفر اعشاریہ چھ سے بڑھ کر صفر اعشاریہ آٹھ پوائنٹ تک جا پہنچی ہے۔ پینسلوینیا میں ٹرمپ کی برتری صفر اعشاریہ سات پوائنٹ سے کم ہو کر صفر اعشاریہ ایک فیصد رہ گئی۔
نارتھ کیرولائنا میں ٹرمپ دو اعشاریہ ایک پوائنٹ اور جارجیا میں ایک اعشاریہ تین پوائنٹ کی برتری سے آگے ہیں۔ تاہم یہ تمام پوائنٹس مارجن آف ایریر کے اندر ہیں۔ اس لئے سوئنگ اسٹیٹس میں دونوں امیدوار برابر ہیں۔دوسری طرف امریکی جریدے دی اکونومسٹ نے کملا ہیرس کی بطور صدر توثیق کردی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں