کرپشن میں ملوث ایف آئی اے امیگریشن کے 2 افسران برطرف

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن کے 2 افسران کو کرپشن میں لوث ہونے پر برطرف جبکہ متعدد کی تنزلی کر دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی ثابت ہو گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ ثبوت ملنے کے بعد 2 افسران کو نوکری سے نکالنے کے ساتھ ساتھ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کر دی گئی۔
تنزلی کے بعد 6 اے ایس آئی کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔
دستاویز کے مطابق کرپشن میں ملوث 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔ کرپشن میں ملوث تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر کے انہیں ایڈمن برانچ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے