صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات

 

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، جس میں ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔ صدر اور وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے