ترکی کی ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ، 3 جاں بحق ،14 زخمی

انقرہ کے قریب ترکی کی ایوی ایشن انڈسٹریز (TUSAS) کے ہیڈکوارٹر پر ایک مہلک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ حکومت نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے TUSAS کی تنصیبات پر حملہ کیا۔ وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا ، جس میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔حملے کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں

جس میں ایک دہشت گرد کو سڑک پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ۔ ایک اور ویڈیوں میں ہیڈکوارٹر کے داخلی راستے پر کھڑا ایک دہشت گرد فائنرگ کر رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ترکی کے صوبہ کہرمانکازان کے میئر، سلیم چرپان اوغلو نے ترک ٹی وی ٹیلی 1 کو بتایا کہ ترکی کی ایوی ایشن کمپنی TUSAS کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ادارے موقع پر موجود ہیں۔ حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا اور عمارت کے اندر بھی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ، لیکن حکام نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے ترکیہ کے ایوی ایشن ہیڈکوارٹر پر حملے پر ترکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ روٹے نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انقرہ سے انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ نیٹو اپنے اتحادی ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ملک کے اہم صنعتی مراکز میں سے ایک پر ہوا ہے،

ترکی کی ایوی ایشن انڈسٹریز میں ملکی دفاعی صنعت کا ایک بڑا حصہ تیار کیا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حکام نے اس حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات اور اس کے پیچھے موجود عوامل کا پتہ لگایا جا سکے۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں موجود ملازمین کو منتقل کر دیا گیا اور کسی کو عمارت سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ملازمین کے کام سے جانے کے وقت مختلف خارجی راستوں پر بم دھماکے ہوئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے موقع پر موجود ہیں ، ایک پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا بھی ظر آیا۔TUSAS ترکی کی سب سے اہم دفاعی اور ہوابازی کی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس میں ملک کا پہلا قومی جنگی طیارہ KAAN بھی تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کمپنی کے 10,000 سے زیادہ ملازمین ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے