دوسرا ٹیسٹ میچ ، انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار

 

 

دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ جیتنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پاکستان انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل چکا ہے، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا۔

آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک نقصان اٹھانا پڑ گیا، 37 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اولی پوپ کی گری، وہ 22 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کا مجموعی اسکور 44 ہوا تھا کہ جوروٹ 18 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 رنز کے اسکور پر گری، ہیری بروک نے 16 رنز بنائے اور نعمان علی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

جیمی اسمتھ بھی نعمان علی کا شکار بنے، انہوں نے چھ رنز بنائے، نعمان علی کی گیند پر شان مسعود نے ان کا کیچ تھاما۔

انگلینڈ نے اب تک 96 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لئے مزید 201 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے