سوشل میڈیا  پر اداروں کے خلاف مہم ،حکومت نے تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دیدی

پاکستان تحریک انصاف  کو ایک اور قانونی جھٹکا،سوشل میڈیا پر منظم  پروپیگنڈا کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، حکومت نے اداروں کے خلاف  مہم کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

وزارت داخلہ  نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئی جی پولیس اسلام آباد جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے۔کمیٹی میں ایف آئی اے اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔جے آئی ٹی کو بدنیتی پر مبنی منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔جے آئی ٹی تحریک انصاف  کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پولیس/ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد بنائی گئی ہے۔ چند روز قبل گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کے موبائل پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے پر چھاپہ مارا گیا۔اسی کیس میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن بھی زیر حراست ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے