فوجی تنصیبات پر حملے کروا نے والا فرعون  اب معافیاں مانگ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کروا کر شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون  اب معافیاں مانگ رہا ہے محبت کی پینگیں بڑھانا اور معافی کے پیغامات کو عمران خان کی زبان میں این آر او کہتے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ  کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا آج انکو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہہ رہا جس نے آج تک 9 مئی کے حملوں کی مذمت نہیں کی وہ جیل سے نکلنے کے لیے پینترے بدل رہا ہے۔  درجن بھر ناکام تحریکیں فلاپ بیانیے اور روزانہ کے کٹھ پتلی شو کے بعد سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا  ۔دو سال سے جو بہروپیا کہہ رہا تھا میں قوم کی جنگ لڑ رہا آج وہ پاؤں پکڑ رہا ہے  کچھ دانشوروں کو بھی معلوم ہو گیا یہ جیل سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے  مزید کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملنی  پاکستان کے عوام منتظر ہیں 9 مئی کے حملوں میں ملوث نامزد ملزمان کو عدالتی نظام کب کیفر کردار تک پہنچاتا  شہداء کے مجسمے جلانے والے اور ان کا تمسخر اڑانے والے کسی رحم اور معافی کے مستحق نہیں ہیں جن شہداء کے مجسمے جلائے انکے لواحقین آج بھی نظام عدل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے