ایک گھنٹے سے زیادہ  لوڈشیڈ نگ نہ کی جائے، نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو سخت ہدایت جاری کردی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں7 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی حکم دیا اور کہا کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے