بھارت: اوقاف ترمیمی بل کیخلاف مسلمانوں میں غصہ کی لہر ،ملک گیر احتجاج کی کال

بھارت میں اوقاف ترمیمی بل کےخلاف مسلمان رہنمائوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ترمیمی بل کےخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دےدی۔
مودی سرکار اوقاف قانون منسوخ کر کے نیا قانون متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے۔بل منظور ہو نے کی صورت میں وقف بورڈ اور جائیدادوں کا انتظام مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل کربھارتی حکومت کے پاس چلا جائے گا۔
مسلمان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کا وقف جائیدادوں کوہڑپنے کا منصوبہ ہے۔بھارتی اپوزیشن بھی ترمیمی بل کی مخالفت کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے