امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست میزوری میں رواں صدی کی شدید ترین بارش سے تباہ کُن سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 6 سے 12 انچ تک ہونے والی بارش سے سڑکیں، کیمپنگ مقامات اور کئی آبادیاں زیرِ آب آ گئیں۔

رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، 90 ہزار سے زیادہ لوگ پانی میں پھنس گئے، لوگوں نے چھتوں، درختوں اور اونچے مقامات پر چڑھ کر جان بچائی۔

دریاؤں میں پانی کی سطح تاریخ کی بلند ترین سطح 29 فٹ تک بلند ہوگئی، کئی مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، ریاست میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے مسلسل بارشوں کے باعث مزید سیلاب کا خدشہ جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے