ایران جوہری ہتھیار نہ بنانےکی تمام ضروری ضمانتیں دینےکو تیار ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضروری ضمانتیں دینےکو تیار ہے، ایران جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا حق دار رہےگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار تجاویز سُننے پر آمادہ ہے، ایران امریکا رابطہ ابھی مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہےکہ صرف جنگ بندی تک محدود تجاویز زیر غور نہیں، ایرانی ذرائع کے مطابق مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ امریکا، ایران تنازع کےمکمل خاتمے کے لیے ٹھوس معاہدہ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کا نہیں کہا، ایران ایسے مناسب معاہدے پر غور کرسکتا ہے جس میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ ہو، ایرانی ذرائع کے مطابق معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ لازمی شامل ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں