سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا اسرائیل اور حزب اللہ سے جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حزب اللہ سے جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیروت کے دورے کے آغاز پر لبنانی صد ارتی محل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اسرائیل اور حزب اللہ دونوں سے مضبوط اپیل ہے کہ جنگ بندی کی جائے تاکہ لڑائی کا خاتمہ ہو سکے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ لبنان کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست بننے کا موقع ملنا چاہئے جہاں طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاستی اداروں کے پاس ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مسلح گروہوں کا دور نہیں بلکہ مضبوط ریاستوں کا وقت ہے۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو گیارہ دن ہو چکے ہیں جس کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں