امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے، چینی مندوب

سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہےکہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے اور ہم دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنےکے مخالف ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ امریکا ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہاہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے، ہم دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنےکے مخالف ہیں۔

چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کے مطابق ہو۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران خودمختار ملک ہے، ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہیے، ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی برداری کو مددکرنی چاہیے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پرگفتگو بھی کی اور یقین ظاہر کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد رہیں گے اور مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے