اگست 2025 میں امریکی صدر ٹرمپ کی موت، دی سمپسنزکی پیشگوئی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے 2025 میں ایک امریکی صدر کی موت کی پیش گوئی کی تھی۔

انسٹاگرام پر ایک پیج نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں ایک سمپسنز کا کردار دکھایا گیا جو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت ملتا جلتا ہے۔وائرل ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکی صدر اگست 2025 میں شدید سینے کی بیماری کے باعث انتقال کر جائیں گے۔

ویڈیو کے پس منظر میں ایک آواز کہتی ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے تقریباً 15 سال پہلے جاری ایک پرانی قسط میں ’صدارتی موت‘ کی پیش گوئی کی تھی۔ویڈیو میں کہا گیا ہے، ’ایک متنازعہ صدر جس کی جلد نارنجی رنگت کی ہے، سنہری بال ہیں، اور جذباتی مزاج کا مالک ہے، وہ وائٹ ہاؤس کے اندر اکیلا چلتا ہوا دکھایا گیا ہے‘۔

ویڈیو میں یہ کردار سینے پر ہاتھ رکھ کر درد میں مبتلا ہوتا ہے اور براہ راست نشریات کے دوران گر جاتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے اور طبی عملہ طلب کیا جاتا ہے، جن میں سے ایک نے کہا ’یہ صرف ذہنی دباؤ نہیں تھا، یہ ایک اشارہ تھا‘۔

متنازعہ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حال ہی میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس قسط کی ’درست پیش گوئی‘ کی وجہ سے اسے نشر نہیں کیا گیا اور یہ اب اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے غائب ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کسی نے سمپسنز کی پیش گوئی پر سوال اٹھائے تو کوئی سوال پوچھتا نظر آیا کیا یہ سچ ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کتنے لوگ ہمارے صدر کی موت کی خواہش کر رہے ہیں، یہ انسانیت کے زوال کی نشانی ہے۔ کوئی عزت یا بنیادی اخلاقیات باقی نہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ 2025 میں بچ پائیں گے؟ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ میں کبھی کسی کی موت نہیں چاہوں گا، لیکن اگر یہ سچ ہوا تو میں بالکل بھی رونا پسند نہیں کروں گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے