شام :سویدا میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 30 سے زائد افراد ہلاک
شام کے شہر سویدا میں مسلح جھڑپوں میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔شامی وزارت داخلہ نے براہ راست مداخلت کرنے کا اعلان کر دیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویدا شہر میں مسلح جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوئے، یہ فرقہ ورانہ جھڑپیں دروز اکثریتی علاقے میں ہوئیں۔
یکے بعد دیگرے کئی افراد کے اغوا پر یہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جھڑپیں مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوئیں۔شامی وزارتِ داخلہ نے مسئلے کے حل کے لیے سویدا شہر میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے۔
سویدا شہر میں ہونے والے فسادات کو حال ہی میں 14 سالہ خانہ جنگی سے نجات پانے والے شام میں اب تک کے سب سے زیادہ خطرناک فرقہ وارانہ فسادات قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں