فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
محمود خلیل کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ انہیں شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزت و شہرت کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
محمود خلیل نے کہا کہ انہیں غیرقانونی طور پرحراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ طاقت کے ناجائز استعمال پر جواب طلبی ہو
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں