غزہ پر بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ، حماس نے اسرائیلی ٹینک اڑا دیا ، 3 فوجی ہلاک
اسرائیلی مظالم جاری ، غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ میں مواصلاتی کمپنی پر بمباری کی جس میں ٹاور پر کام کرتے 4 ملازمین شدید زخمی ہوئے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس نے راکٹ حملہ کرکے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
ادھر یرغمالیوں کی رہائی کرانے کیلئے اسرائیلیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی سڑکیں بند کر دیں اور نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ فوری بند کرنے، یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں