برازیل کے صدر لولا دا سلوا کی برین ہمیرج پر ہنگامی سرجری
برازیل کے صدر لوئز ایناسیو لولا دا سلوا کی برین ہیمراج کے بعد ہنگامی طور پر سرجری کر دی گئی ۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ صدر اب معمول کے مطابق کھانے پینے اور بات کرنے کے قابل ہیں، لیکن مزید چند دن طبی نگرانی میں رہیں گے۔
صدر لولا نے پیر 9 دسمبر کو سر درد کی شکایت کی تھی ، جس کے بعد ایم آر آئی اسکین سے ان کے دماغ میں اندرونی خون بہنے کا پتہ چلا۔ ذاتی معالج ڈاکٹر روبیرٹو کالل نے ساؤ پالو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ مسئلہ اکتوبر میں ہونے والے ایک حادثے سے منسلک تھا۔صدر کو فوری طور پر برازیلیا سے ساؤ پالو کے سیریئن-لبنانی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بشار الاسد نے روس منتقلی سے قبل ماسکو میں کتنی جائیدادیں خریدیں؟
ڈاکٹر کالل نے مزید کہا کہ صدر کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔لاطینی امریکا میں بائیں بازو کی سیاست کے اہم رہنما سمجھے جانے والے صدر لولا تیسری مدت کیلیے برازیل کے صدر ہیں ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں