لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ
لندن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا ۔ مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے اور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ مظاہرین نے لبنان پر حملوں کی روک تھام ، ایران پر حملے نہ کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فری فلسطین،اسرائیلی نسل پرستی ختم کرو، فوری جنگ بندی ، اسٹارمر کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں جیسے نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 20سے زائد شہید، عالمی امدادی ادارے 3 کارکنوں کی جان چل گئی
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 44,300 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں ، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے،
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں