مشیل اوباما کی نوجوانوں سے اپیل

سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے اٹلانٹا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان ووٹرز سے انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ انتخابات میں صحت، تولیدی حقوق سمیت دیگر اہم مسائل داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔

مشیل اوباما نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی اور مستقبل کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ووٹ دینا ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2020 کے انتخابات میں جارجیا کا فیصلہ صرف بارہ ہزار ووٹوں کے فرق سے ہوا تھا۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے الیکشن حب کے مطابق اب تک 53 ملین سے زائد امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔

یہ انتخابات دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے اگلے چار سال کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے