چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 48 گھنٹوں میں شیڈول متوقع

دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔گزشتہ روز پاکستان کی بنیادی شرط مانے جانے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اگلے 48 گھنٹوں میں کر دیا جائےگا۔

نئے فارمولے کے تحت اگلے تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلیں گے بلکہ یہ میچز کسی تیسرے مقام پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غیرملکی لیگز پر پابندی، کرکٹرز نے بورڈ کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے