پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز: میچ آفیشلز اور کمنٹری پینل کا اعلان

سات اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلیے میچ آفشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے ۔ پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور ،بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے ۔

دوسرے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہوں گے۔ تیسرے ٹیسٹ میں کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے، ٹیسٹ سیریز کیلیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی اعلان کر دیا گیا ۔ کمنٹری سے میچ میں جان ڈال دینے والے رمیز راجہ ، ڈیوڈ گاور اور مائیک ایتھرٹن پینل میں شامل ہیں ، انگلینڈ کے ناصر حسین ، عامرسہیل ، بازید خان اور عروج ممتاز بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں ۔

زینب عباس پریزینٹر ہوں گی ۔سیریز کی کوریج میں 28 کیمرے استعمال کیے جائیں گ ۔ ,ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق مل گئے ۔ اسکائی اسپورٹس برطانیہ میں یہ سیریز نشر کرے گا۔

بی بی سی اسپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہونگےپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر سے ملتان میں ہو گا ۔ دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں ہی ہو گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے