وائی فائی راؤٹرز سے حساس معلومات کی چوری کا خدشہ کابینہ ڈویژن نے محکموں کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد: وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر وائرلیس راؤٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2025کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وائی فائی کا نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

مراسلے میں اہم معلومات بچانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے