پی ایس ایل 11: راولپنڈیز نے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 میں فرنچائز  راولپنڈیز نے  ٹیم سے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا۔

عماد بٹ کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل سے ریلیز کیا گیا ہے۔ عماد بٹ کو بنگلا دیش سے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ وہ بھی پچھلے میچ کے بعد فٹنس مسائل کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم اس سے قبل انجری کے شکار نسیم شاہ کو ریلیز کئے جانے کا اعلان کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے