پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ ہے۔

ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے