بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن مستعفی
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔نظم الحسن کو آج کے اجلاس میں عملی طور پر وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس میں شامل ہونا تھا، جہاں انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
سابق صدر نظم الحسن نے پہلی بار سال 2012 میں پہلی دفعہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ذمہ داریوں کا چارچ سنبھالا تھا۔بعدازاں مسلسل وہ 3 بار بی سی بی کے منتخب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نجمل حسن پاپون بی سی بی کے صدر کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ ایک منتخب رکن پارلیمنٹ بھی تھے، وہ 2009 سے کشور گنج-6 حلقے کے ایم پی منتخب ہوئے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا بالآخر 13 سالہ طویل ترین دور اختتام پذیر ہوا۔
قبل ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آپریشنز کرکٹ چیئرمین جلال یونس نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جلال ان دو ڈائریکٹرز میں سے ایک تھے جنھیں نیشنل سپورٹس کونسل نے نامزدکیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں