ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے چوتھی کامیابی بھی اپنے نام کرلی۔

لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے، جنہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

آسٹریلوی ٹیم سعید اجمل کی ’دوسرا‘ اور ’گوگلی‘ گیندوں کو سمجھنے میں مکمل ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 74 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ 9 کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کی طرف سے بولنگ میں عماد وسیم نے 2، جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز شرجیل خان اور صہیب مقصود نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے