چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، فیصلے کے لیے منعقدہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں محسن نقوی بھی شرکت کریں گے، وہ آج صبح دبئی روانہ ہوں گے۔

پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے، آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ جمعرات کو بورڈ ممبران سے اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان آکر کھیلیں، شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئیگا: رانا مشہود کا بھارتی بورڈ کو پیغام

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے،جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے