برازیل کی وٹا فوگو پہلی بار جنوبی امریکا کی چیمپئین بن گئی

مونومینٹل اسٹیڈیم میں بوٹا فوگو نے اٹلیٹیکو مینیرو کو 1-3 سے شکست دے کر پہلی بار کوپا لیبرتادورس ٹائٹل جیتا ۔ میچ کا آغاز ڈرامائی انداز میں ہوا جب وٹا فوگو گریگور ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔

بوٹا فوگو کے کھلاڑیوں نے اس بڑے دھچکے کو اپنی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔


35ویں منٹ میں لوز ہینرک نے شاندار گول کر کے بوٹا فوگو کو برتری دلائی، جسے صرف نو منٹ بعد ایلکس ٹیلیز کے پنالٹی گول نے مزید مستحکم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو ستاون رن ہرا دیا

وقفے کے بعد مینیرو کی ٹیم نے دباؤ بڑھایا اور ایڈوارڈو زبردست ہیڈر کے ذریعے ایک گول کا خسارہ اتارا ۔


میچ میں بوٹا فوگو کے دفاعی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ، گول کیپر جان نے کئی اہم مواقع پر مینیرو کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ اضافی وقت میں وٹا فوگو کے جونیئر سانتوس نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یادگار بنا دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے