پاکستان کی سائبر سکیورٹی کے میدان میں اہم پیشرفت
بھارت اسرائیل کی جانب سے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا گیا ،اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس اینٹی وائرس تیار کرلیا،ای ڈی آر سسٹم تمام سرکاری کمپیوٹرز پر انسٹال بھی کردیا گیا ،جس کا مقصد ہیکنگ اور سائبر حملوں کی روک تھام ہے۔
سسٹم کو چلانے کی ذمہ نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ہوگی ،اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) سسٹم ڈیوائسز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے،ای۔ڈی آر سسٹم کمپیوٹرز،سرورز،موبائل اور IoT ڈیوائسز کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے،یہ سسٹم جدید سائبر حملوں جیسے میل ویئر اور رینسم ویئر کو بروقت شناخت کرتا ہے۔
ای ڈی آر سسٹم مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کر کے فوری ردعمل فراہم کرتا ہے،ای ڈی آر سسٹم خطرناک حملوں کو روکنے اور متاثرہ ڈیوائسز کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں