تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل جیل سے رہا

ڈیرہ غازی خان: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے زرتاج گل کو رہا کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، کل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے رہائی کے آڈر دیئے تھے۔

یاد رہے کہ زرتاج گل کو تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے