سوات این اے 4 کے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف ریفرنس موصول
سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا۔ سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا۔ سہیل سلطان نے الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبر پختون خوا خدمات انجام دیں۔
قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی درخواست۔ فوری کارروائی کر کے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔ قانونی کارروائی کے بعد سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں