پی ٹی آئی مظاہرین کی چاکلیٹ سے بھرا کنٹینر لوٹنے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گزشتہ تین روزسے پی ٹی آئی کا احتجاج جاری تھا۔ اس کے دوران پی ٹی آئی کارکنان قافلوں کی صورت میں خیبر پختونخوا سے اسلام آباد ڈی چوک پہنچے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ ایک چاکلیٹ کی چوری کرنے میں مصروف ہیں۔
مقامی صحافی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے نکلنے والے قافلے برہان انٹرچینج کے نزدیک پہنچے تو وہاں کے راستوں کو کنٹینرز کھڑے کر کے بند کر دیا گیا تھا۔
جب پی ٹی آئی کے ورکرز نے کنٹینرز ہٹانا شروع کیا تو ایک کنٹینر چاکیٹ سے بھرا ہوا تھا۔ چاکلیٹ دیکھتے ہی کارکنان نےچاکلیٹس کا کنٹینرلوٹ لیا۔
ویڈیو میں کارکنان کو چاکلیٹس کے ڈبوں سے بھرے کارٹنز اٹھاکر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے چاکلیٹ سے بھرا کنٹینر لوٹ لیا لیڈر نے توشہ خانہ لوٹا تھا کارکنان نے چاکلیٹ سے بھرا کنٹینر خالی کر دیا
پھر کہتے پر امن احتجاج ہے کرنے دیں pic.twitter.com/9Uo00G4Ped
— Arman khokhar 🇵🇰 (@arman_khokher) October 7, 2024
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں