پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال پر وفاقی حکومت کا ایکشن
وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ رفعت مختار اور اے ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعو مراٹھا شامل ہیں، جبکہ انٹیلجنس بیورو کے 20 گریڈ سے اوپر کے افسران بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے مارچ میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی انکوائری کرے گی، اور دھرنے میں شامل ہونے والے خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی شناخت اور ان کی ذمہ داری کا تعین کرے گی۔
کمیٹی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کا تعین بھی کرے گی۔ انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ 7 دنوں میں پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں