جلاؤ گھیراؤ مقدمات، فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے